12

چیمبر آف سمال ٹریڈرز مختلف ممالک میں تجارتی وفود بھیجے گا۔ اویس ستی

اسلام آباد (حبدار نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی ڈیلیگیس کمیٹی کا اجلاس کنونیئر ضیاء چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر اویس ستی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران ملک ندیم ککے زئی۔ ناصر محمود۔ کامران چوہدری۔ وسیم الحق۔ ملک محسن خالد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد مختلف ممالک میں تجارتی وفود بھیجنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ جنہوں میں سعودی عرب۔ قطر۔ آذربائیجان۔ ترکیہ۔ اور یورپ شامل ہیں۔ رمضان المبارک میں پروگرام فائنل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اویس ستی نے کہا کہ ہمارا چیمبر مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور بیرونی ممالک وفود بھیجوانے کا آغاز کر رہے ہیں۔ چیمبر کے اراکین کو مساوی موقع فراہم کیا جائے گا۔
ضیاء چوہدری کنونیئر ڈیلیگیس کمیٹی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر صدر اویس ستی اور چیئرمین فاؤنڈر گروپ ثاقب عباسی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں