10

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ کے روز جشن بہاراں کے انعقاد

اسلام آباد: (ندیم گلزار کھوکھر ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ کے روز جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، سی ڈی اے اور ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 25 ، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سہہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں. ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں سہہ روزہ جشن بہاراں کی تقریبات عرصہ دراز کے بعد منعقد کی جارہی ہیں. انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر ادارے مؤثر کوارڈینیشن اور رابطے کو یقینی بنائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے اگلے ہفتے سے سپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ ریہرسل کا آغاز کیا جائے.بریفننگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ جشن بہاراں کے پروگرامز میں لوک ڈانس، کتھک ڈانس، خٹک ڈانس سمیت مختلف ثقافتی پروگرام شامل ہیں. اسی طرح سہہ روزہ جشن بہاراں میں آتشبازی، فوڈ فیسٹیول، میوزیکل پروگرامز، آرمی بینڈ، کالاش ڈانس سمیت دیگر پروگرام بھی شامل کئے گئے ہیں.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سہہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف ممالک کے سفیروں اور عام شہریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا. انہوں نے ہدایت کی کہ سہہ روزہ جشن بہاراں میں سکول اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے الگ سٹنگ ایریا بھی مختص کیا جائے.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی، ملکی ثقافت اور شہریوں کو تفریح سہولیات فراہم کرنا ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے پورے اسلام آباد میں تشہیر اور سٹی برینڈنگ بھی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں