مسیحی قبرستان کے تمام ایشوزجلد حل ھو جائیں گئے چیئرمین سی ڈی اے ۔بنیادی سہولتوں کے فقدان سے قوم میں مایوسی پائی جاتی ھے سیدزیشان نقوی ، ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے چوہدری اشرف فرزند – پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی اور اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھوکھر کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا سے ملاقات کی اور مسیحی قبرستان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ھوئے پی ایم ایف کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نےکہا کہ کھلے اوپن ایریا میں گزشتہ چھ ماہ سے تدفین کاعمل جاری ھے اوپن پلاٹ کا نہ ہی لیول کیا ھے نہ ہی چاردیواری اور نہ ہی اس میں قبروں کی کوئی ترتیب بنائی گئی ھے فوری طور پر اسکا نقشہ بناکر ضروری بنیادی سہولیات جن میں لیولنگ ، پلاٹ اور قبر نمبر ، بارشی پانی کے اخراج ، پرئیر ایریا شیڈ ،اور مناسب لائٹ پول اور پانی کے انتظام کے ساتھ ساتھ قبر کھو دینے والے سٹاف کی تعداد بڑھانے اور کیمونٹی سے والنٹیر افراد کی کیمٹی اور مسیحی گریو یارڈ آفیسر تعینات کرنے کیلئے ریٹرن گزارشات پیش کی اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ بنیادی سہولتوں کے فقدان سے اسلام آباد کی مسیحی قوم مایوسی کا شکار ھے لہذہ کام میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں اور جلد مسائل کے حل کے لئے عملی کام کیا جائے چیئرمین سی ڈی اے نے جلد کام کروانے کی یقین دہانی کرواتے ھوئے درخواست متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو جاری کر دی
