14

چوہدری ظہیر سلطان محمود نے شہید بھٹو کی برسی پر انھیں خراج عقیدت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر اور سابق امید وار پی پی 7اور حلقہ این 53سے امید وار چوہدری ظہیر سلطان محمود نے شہید بھٹو کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے4 کہ اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس روز عالم اسلام اور جنوبی ایشیا کے قائد ذوالفقارعلی بھٹو کو اس وقت کے ایک آمر نے تختہ دار پر لٹکا دیا اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کیلئے بڑی کوشش کی مگر ناکام رہا تاریخ نے ایک بار پھر شہید بھٹو کو زندہ کر دیا وہ آج کی لوگوں کے دلوں میں مقبول لیڈر سمجھے جاتے ہیں آج اس ّمر کا کوئی نام لینے والا نہیں بجھٹو شہید نے اس ملک کے پسے ہوئے طبقے کو ان کے حقوق دینے کیلئے شعور بیدار کیابھٹو شہید کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکا جائے گا۔ ان خیلات کا اظہار انہوںنے ذوالفقار علی بھٹو شہید(نشان پاکستان)کی 46 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں راجہ منصور اختر، ملک آصف، انجینئر راجہ نزاکت، شفیق جدون، چوہدری محسن ایڈوکیٹ، راجہ بلال شیر باز اور دیگر بھی شریک تھے۔ انہوںنے کہا اس وقت کا آمریہ چاہتا تھا کہ ملک سے جمہوریت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوںنے ثابت قدمی سے تمام آمرانہ قوتوں کا مقابلہ کرکے شہید کے مشن کو زندہ رکھا پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بھٹو نے عوام سے لافانی رشتے کو ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے بھٹو کی جماعت ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پر عزم اور کوشاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کا حل اس ہی جماعت کے پاس موجود ہے بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا یہ بھٹو کی سوچ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت بنا اور میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ صنعتی اور زرعی شعبوں میں لازوال سنگ میل عبور کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں