ڈویثرنل صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق وزیرمملکت تسنیم احمدقریشی ضلعی سئینرراہنماپاکستان پیپلزپارٹی وگروپ لیڈرعوام دوست گروپ صفدر ساہی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن کے لیے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیراورارکان اسمبلی کسی امیدوارکی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے لیکن اسکے باوجودپی ٹی آئی کے وزیراورارکان اسمبلی اپنے امیدواروںکی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ترقیاتی کاموںکاجھانسہ بھی دے رہے ہیںجوالیکشن کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی ہے متعلقہ حکام ا س کانوٹس لیںان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلز سیکرٹریٹ ساہی ہائوس میںکنٹونمنٹ الیکشن کے حوالہ سے منعقد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیاانہوںنے کہا کہ ماضی کے ممبران اپنے اپنے حلقوںمیںعوامی مسائل کے حل اورترقیاتی کاموںکی تکمیل میںناکام ثابت ہوئے جس کاخمیازہ انہیں12ستمبر کو بھگتنا پڑے گا۔
32