34

پی ٹی آئی حکومت فروغ تعلیم کیلئے تمام ترسہولیات فراہم کررہی ہے، حسن انعام پراچہ

ترجمان وزیراعلی پنجاب وڈویثرنل چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل حسن انعام پراچہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملک بھرکی جامعات میںتعلیم حاصل کرنے وا لے مستحق طلبہ کیلئے بلاسودقرضوںکی منظوری ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت مجموعی طورپر82.6ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے جس سے طالب علموںکوحصول علم میںآسانی ہوگی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شکایات سیل آفس میںطالب علموںکے ایک وفدسے گفتگومیںکیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فروغ تعلیم کیلئے تمام ترسہولیات فراہم کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں