راولپنڈی:ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی عیدالفطر پر عوام نے خوب جوش و خروش سے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رُخ کیا،پارکوں میں بچوں،بڑوں اور منچلوں کی خوب گہما گہمی دیکھنے کو ملی، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں میں پی ایچ اے کی جانب سے سیکیورٹی اور تفریحی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے،لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رُخ کیا،پی ایچ اے کے عملے نے عوام کی سہولت کے لئے تمام تر خصوصی اقدامات اٹھائے جس کا مقصد عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی کے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنا تھاڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پارکوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی بہتعین انتظامات کئے گئے تھے
