ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے عید الفطر کے ایام میں پارکس میں آنے والوں کی سہولت اورصفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،اس ضمن میں راولپنڈی شہر کے بڑے پارکس کی فوری مینٹیننس کوبھی یقینی بنایا جارہاہے، ایک بیان میں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے پارکس اور تفریحی مقامات میں حفاظتی انتظامات سمیت سیر وتفریح کیلئے آنے والوں کو عمدہ ماحول فراہم کیا جا ئے گا،جس کیلئےپی ایچ اے کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر پارکس میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ پارکس کا وزٹ کرنے والے شہریوں کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،
