۔ اسلام آباد (حبدار نیوز )پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچن بزنس فورم کے چیئرمین اور انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے چیف کوآرڈینٹر چوہدری اشرف فرزند نے پاکستان مینارٹی فورم کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحیوں نے تحریک پاکستان ،تشکیل پاکستان اور تعمیر پاکستان کے تمام مراحل میں اپنے جمہوری رویے کا اظہار کیا اور قیام پاکستان 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان جب پیش ہوئی تو مسیحوں نے قائد اعظم کا ساتھ دیا ،پاکستان کی بقا اور استحکام اس وقت ممکن ہے جب پاکستان میں بسنے والا ہر فرد پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرے نہ کہ محرومی کا شکار ہو کر ہجرت کرنے کا سوچے ،تقریب میں راولپنڈی اسلام اباد سے مسیحی قوم کےلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا تقریب میں ملک کی ترقی خوشحالی واستحکام اور افواج پاکستان کے شہداء کے لیے دعا کی گئی اور یوم پاکستان کا کیک کاٹے گیا
19