45

پیپلزپارٹی کی بیڈگورننس نے سندھ کا کباڑہ کردیا : میاں اویس علی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے سابق صدر میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بیڈگورننس نے سندھ کا کباڑہ کردیا۔سندھ کے عوام پچھلی کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی کی نااہل قیادت کے ہاتھوں سزا بھگت رہے ہیں۔سندھ کے عوام کی قوت برداشت نے جواب دے دیا ، اگرآئندہ الیکشن شفاف ہوئے توپنجاب اور کراچی کی طرح سندھ بھر سے پیپلزپارٹی کی سیاست کاصفایاہوجائے گا۔پیپلزپارٹی کے قائدین اورکارکنان کاایک طرف ذوالفقارعلی بھٹو کوشہید کہنا اوردوسری طرف” زندہ ہے بھٹو” کانعرہ لگاناڈبل سٹینڈرڈ ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں اویس علی نے کہا کہ سندھ سے ناخواندگی اورپسماندگی دورکرنے کیلئے سیاسی تبدیلی ناگزیر ہے۔شہرقائدؒ سمیت سندھ میں باصلاحیت قیادت کاخلاءپرجوش نوجوانوں کے سواکوئی پرنہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹرزنے نوجوانوں پراعتماد کیا تو وہ شہرقائدؒ کی تعمیروترقی کیلئے کلیدی کردارادا کریں گے۔ قائدؒ کافلسفہ سیاست آج بھی ریاست کی کایا پلٹ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے باشعور نوجوان تیزی سے قومی سیاست میں سرگرم ہورہے ہیں۔زندہ ضمیر نوجوانوں کی قیادت میں پاکستان خاموش سیاسی وآئینی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب مادروطن کی باگ ڈور نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہوگی ۔ نظریہ پاکستان کی آبیاری کرتے ہوئے صوبائیت اورمنافرت کی سیاست کے آگے بندباندھ دیا ہے۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں