2

پہلگام واقعہ بھارتی خودساختہ :سردار طاہر قومی سلامتی کمیٹی کا بے باک اعلامیہ قوم کی ترجمانی ہے:زاہد رفیق

اسلام آباد( کا مر س عپورٹر)
صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی خودساختہ دہشتگردانہ کاروائی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا بے باک اعلامیہ پوری قوم کی ترجمانی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوششیں قابل مزمت ہیں یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بد نیتی ہمیشہ سے واضح ہے۔پوری قوم بالخصوص بزنس کمیونٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے ہمقدم ہیں۔ ہمیں دنیا کو باآور کروانا ہوگا کہ پہلگام میں بھارتی کاروائی کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے اور اس کا مقصد بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں اور کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں