61

پٹرول پمپوں مالکان ماحول کو آلودگی سے محفو ظ بنائیں، ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی ہے کہ منظوری کیلئے پیش کئے گئے نئے اور پرانے پٹرول پمپوںکے مالکان کوگردونواح میں ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کا پابند بنایا جائے اورانہیں ترغیب دلائی جائے کہ وہ پانچ سوسے ہزار درخت کے بلاک اگائیں اور ان کی آبیاری اور تنآوری کی ذمہ داری ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر’ فیسکو ‘ ہائی ویز ‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن ‘ میونسپل کمیٹیوں ‘ ماحولیات ‘ سول ڈیفنس ‘ جنگلات ‘ پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر تحصیل کمیٹی سرگودہا کے نمائندہ کو میٹنگ سے چلے جانے اور چیف آفیسر کو خود حاضر ہونے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں سربراہان ادارہ کی غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے پی ا یچ اے کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپوں سے حاصل ہونے والی فیسوں کا درست استعمال کرتے ہوئے ضلع کو کلین وگرین بنانے کیلئے مستحکم ‘ پائیدار اور دیر پا اقدامات کریں تاکہ ضلع کے ماحول کو جاندار دوست بنایا جاسکے۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیکٹریوں ‘کارخانوں او ردیگر صنعتی اداروں میں شجرکاری کو یقینی بنائیں۔آلودگی پھیلانے والے یونٹس سیل کئے جائیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیاجائے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپوں سے کنورڑن فیس کی وصولی کے بغیر اجازت نامے جاری نہ کریں جبکہ پٹرول پمپوں کے ڈیزائن کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے مطابق بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپ آگ بجھانے کے انتظامات مکمل رکھیں اس ضمن میں محکمہ شہری دفاع اور تحصیل افسران خصوصی نگرانی کریں۔اجلاس میں مجموعی طورپر گیارہ پٹرول پمپوں کے کیسز منظوری کیلئے پیش کئے گئے جن کا کمیٹی نے جائزہ لیتے ہوئے مشروط اجازت کے ساتھ ساتھ کنڈونیشن فیس کو یقینی بنانے اور سائٹس دوبارہ چیک کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں