11

پنڈورا کی معزز اعوان برادری نے ملک خالد نواز بوبی اور دیگر کی کائوشوں سے 36سالہ پرانی رنجش ختم کر دی

راولپنڈی ( سردار طارق عزیز ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ پنڈورہ کی اعوان برادری کے درمیان راضی نامہ اللہ کی رضا کے لئے کروایا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دلوں سے ختم ہونی والی اس رنجش کے فیصلے کو ہمیشہ قائم رکھے واضع رہے کہ اتوار کے روز پنڈورا کی معزز اعوان برادری نے ملک خالد نواز بوبی اور دیگر کی کائوشوں سے 36سالہ پرانی رنجش ختم کر دی ریحان ملک قاسم کی رہائش گاہ پر آج ایک جرگہ منعقد کیا گیا جس میں اعوان برادری کے ملک آفتاب، ملک عمر اعجاز ،حاجی بشارت، کامران عباسی ابرار چٹھہ ،ملک ضمیر ،ملک آصف ،ملک بشیر، ملک ریاض اور ملک ساجد سمیت شہر بھر سے اعوان برادری کے معززین نے شرکت کی جس میں تمام فریقین نے چھتیس سالہ رنجش کو دلوں سے ختم کرتے ہوئے عہد کیا کہ اعوان برادری ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کی شریک رہے گیا اعوان برادری کے معززین نے جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک خالد نواز بوبی ، ریحان ملک قاسم ، ملک فیصل اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کائوشوں سے اعوان برادری کے درمیان چھتیس سالہ پرانی رنجش دلو سے ختم ہو کر قربتوں میں تبدیل ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں