15

پنجاب بھر میں گوشت کے تاجروں کی ساتھ جوظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ خورشید احمدقریشی ۔

اسلام آباد( حبدار نیوز ) پنجاب بھر میں گوشت کے تاجروں کی ساتھ جوظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نوٹس لیں۔ خورشید احمدقریشی ۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشیداحمد قریشی نے ایک افطار ڈنر پروگرام میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن گوجر خان کی جنرل سیکرٹری سائیں قدیر نے ایک افطار ڈنر کا پروگرام منعقد کیا جس میں مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشیداحمد قریشی، سینئر نائب صدر جمعیت القریش اسلام آباد محمد جاوید قریشی ، جنرل سیکرٹری جمعیت القریش اسلام آباد سردار ظہیر احمد، نائب صدر جمعیت القریش اسلام آباد محمد آصف رجپوت، صدر جمعیت القریش راولپنڈی راحت جاوید، جنرل سیکرٹری جمعیت القریش راولپنڈی ناصر قریشی ،صدر جمعیت القریش گوجر خان اعجاز قریشی، جنرل سیکرٹری جمعیت القریش گوجر خان سائیں قدیر اور دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔سینکڑوں ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب بھر سے جمعیت القریش کے ممبران کو درپیش مسائل کے حوالے سے مرکزی صدر کو نمائندگان نے آگاہ کیا۔ جس پر مرکزی صدر آل پاکستا ن جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں گوشت کے تاجروں کی ساتھ جوظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔کسی ادارے کسی حکومت نے ایسا ظلم نہیں کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوٹس لیں۔ ایک طرف گوشت کی ایکسپورٹ عروج پر ہےتو دوسری طرف گوشت کے تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔ ہمارے تاجر جب منڈیوں سے جانور مہنگا خریدیں گے تو سستا کیسے فروخت کریں گے۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ پنجاب بھر کی منڈیوں میں سکیل کا نظام لایا جائے۔ زندہ جانور وزن کے حساب سے فروخت کیے جائیں اور زندہ جانور کا ریٹ طے کیا جائے۔ جس طرح پولٹری کی زندہ ہول سیل مارکیٹ ہے ویسا ہی نظام منڈیوں زندہ مویشیوں کے ریٹ کا تعین کریں ۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو خدارا جو ریٹ ایکسپورٹرکا ہے وہی تاجروں کا ہونا چاہیے ۔ جتنے بھی انوسٹر ہیں وہ فیکٹریوں میں جا کر اپنے جانور ذبح کروا کر نقد 2400روپے کلو مٹن ، دنبہ 2500روپے کلو اور ویڑی کا گوشت 1200روپے کلو پیچا جارہا ہے۔ ہمارے دکانداروں کو بھی یہی ریٹ دیا جائے۔ گوشت کے تاجراپنی مدد آپ کے تحت عوام کو مناسب ریٹ پر گوشت فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت کے تاجروں کو بلا جواز بھاری جرمانے عائد کرنا تاجروںکے معاشی قتل اور حکومت پنجاب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں آج جانور مہنگا ہونے کے سبب گوشت کی دکانیں بند ہیں۔ اور صورتحال یہی رہی تو پنجاب بھر میں گوشت کا کام بند کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں۔ اور گوشت کے تاجروں کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے طرف سے کی جانے والی نا انصافی کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں