11

پرویز مشرف سمیت پاک آرمی کے تمام شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،مقررین

اسلام آباد(سدھیر احمد کیانی)انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پرثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے حافظ شیرازی کارنر کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں پاکستان میں متعین ایرانی سفیر جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم، قائم مقام وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، اسلام آباد میں متعین ایرانی ثقافتی قونصلر جناب مجید مشکی نے مشترکہ طور پرحافظ شیرازی کارنر کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس کارنر میں مطالعات ایران پر مبنی کتب، ثقافتی اور خطاطی کے فن پارے، ادباء کی شاعری کتب وغیرہ رکھی گئی ہیں۔ اس کارنر کا مقصد طلباء اور محققین کو ایران کی ثقافت ، ہنر اور ایران کے عظیم شعراء اور ان کے ادبی افکار سے متعارف کروانا ہے،تقریب میں مختلف تعلیمی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی، ایران کے سفیر، پاکستانی ثقافتی ماہرین، اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران نے اس موقع پر اس کارنر اور ایران و پاکستان کے ثقافتی اشترکات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، ایران کے سفیر نے اپنے خطاب میں ایران کے انقلاب کے اثرات پر بات کی اور ایران کے تمام شعراء کی شاعری کو ایرانی تہذیب کا نمائندہ قرار دیا،ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ایرانی ادب کو ایران و پاکستان کا مشترکہ ثقافتی ورثہ قرار دیا،
حافظ شیرازی کا کارنر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، یہ اقدام نہ صرف حافظ شیرازی سمیت ایران اور پاکستان کی شاعری کو زندہ رکھے گا، بلکہ ایرانی اور پاکستانی ادب کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔ اس قسم کے ثقافتی پروگرامز دونوں ممالک کے عوام میں دوستی اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں