10

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:سادات شاہ

درسیاحت برائے بین المذاہب امن وترقی و چیئرمین لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی بھائیوں کیساتھ کیک کٹنگ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے،ایسٹر کا تہوار محبت، قربانی اور امید کی علامت ہے۔انہوں نے پاسٹر نواز بھٹی،بشپ معشوق گل،پاسٹر اسد پرویز،پاسٹر انور بھٹی،پاسٹر قمر یوسف،پاسٹر عارف گل،پاسٹر عمران شوکت،مسٹر واجد چیئرمین نگہبان سوسائٹی اور دیگر کے ہمراہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشیاں، امن اور برکتیں لائے،مسیح کی قربانی تاقیامت ہمیں امید اور نئی زندگی کا پیغام دیتی ہے۔ امید ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی اور ایسٹر کا یہ تہوار ملک میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔اس بابرکت دن پر آئیے ہم محبت، ہمدردی اور ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا اظہار کریں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں