13

پاکستان واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار کا اہتمام

پاکستان واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار کا اہتمام
سیمینار میں ممتاز قانونی ماہرین کی تنازعہ کے کلیدی قانونی، سیاسی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو
پائیدار امن کے حصول اور مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، سفیر رضوان سعید شیخ
واشنگٹن، ڈی سی: 06 فروری2025
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ستر سال سے بھارتی جبر و تشدد کا شکار کشمیر کی مظلوم عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کرنے کے لئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے آج ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ‘ دیرینہ، حل طلب اور نا تمام ایجنڈا: تنازعہ کشمیر کے اہم پہلو’ تھا۔ اس تقریب کا مقصد اس دیرینہ تنازعہ کے کلیدی قانونی، سیاسی اور سیکورٹی پہلوؤں کو اجاگر کرنا، بین الاقوامی برادری کی توجہ اس کے اثرات کی طرف مبذول کرانا تھا اور بین الاقوامی برادری کی توجہ اس کی معاملے کی پیچیدگیوں کی طرف مبذول کرانا تھا۔ اس سیمینار میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے فورم پر کیے گئے وعدوں سے مسلسل انحراف، عالمی برادری کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے نا مکمل وعدوں اور 2019 میں بھارت کی یکطرفہ کارروائی کے مضمرات کو اجاگر کیا گیا جنہوں نے خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔ سیمینار میں اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔دو سیشن پر مبنی پروگرام میں سول سوسائٹی کے ارکان، پاکستانی امریکی کمیونٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندے، اور واشنگٹن، ڈی سی کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء شامل تھے۔
بین الاقوامی قانون کے ماہرین علی عنیر، عارف حیدر علی، مواحد حسین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی، سابق سفیر توقیر حسین اور ناروے کے سابق ایم پی مسٹر لارس رائز نے اظہار خیال کیا۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یسین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جس کے بعد ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں