16

پاکستان سرمایہ کاری کے لیئے محفوظ ملک ہے: ٹاپ سٹی ایکسپو کے موقع پر گ رانا تنویر گفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایکسپوز کا انعقاد تعمیرات اور اُس سے جڑی صنعت کے فروغ کے لیئے بہت ہی اچھا اقدام ہے جس سے معیشت میں بہتری آۓ گی اور مقامی اور عالمی سطح پر اچھا پیغام جائے گا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیئے محفوظ ملک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاپ سٹی ایکسپو 2025 کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار ،جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری زاہد رفیق اور ٹاپ سٹی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔تفصیلات کے مطابق تین روزہ ٹاپ سٹی ایکسپو اسلام آباد چیمبر صنعت و تجارت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف کمپنیوں کے اسٹال، بچوں اور فیملیز کے لیئے تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے. ایکسپو کے آخری روز پاکستان و بھارت کے بیچ آئی سی سی ٹرافی کا میچ بھی بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں