اسلام آباد(حبدار نیوز )پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 100 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اور ان شاء اللہ اسے مزید آگے لے کر جائیں گے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں کیمسٹ اینڈ سپر اسٹور کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سیکریٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، ائی سی سی ائی کے سابق صدر خالد اقبال ملک ، چیئرمین پاکستان-آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری، ارحم احسن بختاوری ڈی 12 کے صدر زرغام شاہ ،سی الیون کے صدر افتخار عباسی ،ائی سی سی ائی کے سینر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی ،ناحب صدر ناصر چوہدری سمیت ڈی 12 کے رہائشیوں اور بزنس کمیونٹی کثیر تعداد بھی شریک تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خضر فرہادوف نے کہا کہ ہمارے مشکل حالات میں پاکستان اور ترکی نے سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی، اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاعی ،سفارتی اور سیاسی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور ان شاء اللہ ہم ان تعلقات کو مزید بلندی پر لے کر جائیں گے۔ چند دن قبل ہم نے پاکستان-آذربائیجان چیمبر آف کامرس کا افتتاح کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔احسن بختاوری کا اس کا چیئرمین بننا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے،جلد آپ ہماری مصنوعات ان کے اسٹورز میں دیکھیں گے،اور انشاء اللہ ہم جلد ہی ایک برانچ کا آذر بائیجان میں بھی افتتاح کرینگے، انجم عقیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظفر بختاوری کے سفارتی حلقوں میں گہرے تعلقات ہیں، اور وہ ایک معتبر کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کے کاروبار کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک بڑے برانڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم ان کو بابائے آئی سی سی آئی اور بابائے اسلام آباد کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ اور ڈیفالٹ کے خطرات ٹل چکے ہیں، اور پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ خالد اقبال ملک نے ظفر بختاوری اور احسن بختاوری کی بشنس کمیونٹی کے لئےخدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احسن بختاوری کی بطور صدر آئی سی سی آئی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کیا کہ بختاوری فیملی دیانتداد ،وفادار اور فرص شناس ہے اس لئے ان کانام نہ صرف ملک میں بلکہ ملک سے باہر بھی عزت ووقار سے لیا جاتا ہے ۔
ظفر بختاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس برانچ کا افتتاح آذربائیجان کے سفیر کر رہے ہیں،بلیو ایریا برانچ کا افتتاح سعودی سفیر،ایف سکس برانچ کا ترک سفیر نے افتتاح کیا تھا ،جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت سفارتی امیج بھی اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ڈی 12 کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس علاقے میں مزید ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو معاشی حالات خراب تھے، لیکن وزیراعظم کی ٹیم کی محنت سے معیشت کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے ڈھائی سال میں 10 سے زائد برانچیں کھولی ہیں۔جس سے یہ بات ثابت ہوتی کہ ہمارا پاکستان کے مستقبل پر بھر پور اعتماد ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اپنا مستقبل اپنے ملک میں ہی تلاش کرناہوگا ۔ احسن بختاوری نے اعلان کیا کہ علاقے میں میڈیکل کیمپ اور کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے تحت صفائی مہم چلائی جائے گی۔ارحم بختاوری نے مہمانوں اور ڈی 12 کے رہائشی افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی 12 کے صدر زر غام شاہ نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقے میں فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔سابق صدر ای الیون ظاہر عباسی ،موجودہ صدر افتخار عباسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی ہاجرہ ثاقب نے کہا کہ اس برانچ کی اوپننگ سے رہائشی افراد کو معیاری اشیاء دستیاب ہونگی، اس موقع پر آئی سی آئی کے ،ایگزیکٹو ممبران اسحاق سیال ،ذوالقرنین عباسی،وسیم چوہدری جبکہ دیگر مہمانوں میں امیر حمزہ ،بابر چوہری، امتیاز عباسی ،نثار مرزا ،سیف الرحمان خان ، عباس ہاشمی ،محمد احتشام، ثاقب احمد، شہزاد عباسی صدر سپر مارکیٹ ایف سکس ، اسد عزیز صدر جناح سپر مارکیٹ ایف سیون ،راجہ حامد ،گروپ لیڈر بلیو ایریا یوسف راجپوت، فاروق اعوان، طہماس بٹ جبکہ ڈی 12 کے رہائشیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے کرنل نوید احمد ،بریگیڈیر این ایم صابر، اسلم چوہدری ،حامد سرفراز ، ہاجرہ کاشف ، ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پرکیمسٹ اینڈ سپر سٹور کی انتظامیہ کی طرف سے بہترین پرفارمنس پر اپنے ملازمین فضل الدین ،ساحل ناصر محمود ،بلال عارف ،عمر سعید، فہیم رضا ،محمد ابرار، شہزاد گل، نواز خالد محمود محمد اسجد, فہد عباسی، ڈاکٹر دانش ممتاز ،ڈاکٹر جنید کرنی، شاہزین اشفاق، محمد کامران، شعیب ،احمد عاطف شہزاد ،طیب شبیر ،محمد محسن کو انعامات سے نوازا گیا۔
