سلام آباد (سٹی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری عبدالروف نے بھاری جارحیت کی شدید مذمت اور افواج پاکستان کی طرف سے موثر جواب دینےپر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکارنے اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہےاور پاک افواج کے جواب سےدنیامیں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے،پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میںنہتے لوگوں پر بزدلانہ حملہ کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے جبکہ وہ شائدیہ بھول بیٹھا تھا کہ اس نے اس فوج سے ٹکر لی ہے جس کے جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں اور شہادت کو اپنے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں،پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی جانب سے جوابی کارووائی مودی سرکار کیلئے سرپرائز ثابت ہوئی ہےاور اسکاغرور ، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈافضاؤں میںہی راکھ ہو چکا ہےاور اب وہ خفت مٹانے کیلئے جھوٹے دعوے کر رہا ہے،چوہدری عبدالرؤف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کے کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم وہ ملک کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،بھارتی طیاروں کو مار گرا کر پاکستان فوج نے تاریخ رقم کر دی ہےاور دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کو آزمانے والے ہمیشہ پچھتائیں گے، پاکستانی قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،پوری قوم بھارتی جارحیت پر متحد اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کے دفاع ، سالمیت اور علاقائی امن کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
