19

پاسٹر سارہ چوہدری پر جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) EDMچرچ کامرس کالج نیو پھگواڑی کیپٹن ثناء اللہ کالونی کی پاسٹر سارہ چوہدری پر جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ّل پاکستان مینارٹیز موومنٹ کے قائدین سہیل رومی،فیاض بھٹی، عمارئیل ، اور آشر گل نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ ، وازیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ،اسلام آباد دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراں کرنے اور ظلم و بربریت کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لیں چرچ پر مبینہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروئی کی جائے اور تھانہ بنی اور آئی نائن میں درج جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائیںملزمان شہزاد جارج، سلیم جارج، جمیل جارج، اور خالد جارج جو مختلف اداروں کام کرنے کے دعویدار ہیں ان کے خلاف انکواری کرکے وحشیانہ تشدد اور ہراس منٹ کرنے کا نوٹس لیاجائے۔ انہوںے کہا کہ ملزمان نے تھانہ بنی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر رات کو گھروں مین گھس کر ہراساں کررہے ہیں نہ لیڈی پولیس اور نہ ان کے پاس وارنٹ ہوتے ہیں پولیس اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پا مال کرکے گھر میں گھس کر بچوں خواتین اور ان کے خاوند کو ہراساں کرتے ہیں کو روکا جائے اور خاتون اور کے خاندان کو کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اس موقع پر جو شوا جوکہ ملزم شہزاد کا بیٹا ہے اس نے کہا کہ میں بلجیئم سے آیا ہوں میرے علم کے مطابق جو میرے والدین اور خاندان کے افراد نے کیا وہ کسی طور پر درست نہیںمیں اس کی مذمت کرتا ہوں جھوٹی آیف آئی آرر درج کرائی اسے واپس لیا جائے اور پاسٹر سارہ چوہدری کی داد رسی کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں