وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں اور 10 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
33