وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے دھی رانی پروگرام کا آغاز بلا شبہ ایک احسن ترین اقدام ہے اور مذہب کے عین مطابق ہے ۔بے راہ روی اور مہنگائی کے اس دور میں نئی نسل کو اخلاقی بے راہ روی سے بچانے اور حلال طریقے سے زندگی بسر کرنے کے لیے نوجوان نسل کو صحیح خطوط پہ رکھنے کا یہ احسن ترین قدم ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔مریم نواز شریف کا یہ قدم انتہائی لائق تحسین ہے جنہوں نے دھی رانی پروگرام کے تحت نہ صرف غریب لوگوں کے زخموں پہ مرہم رکھا ہے بلکہ مذہب کے عین مطابق مذہبی تقاضے پورے کرنے کی بہترین کاوش کی ہے ۔آج کل مہنگائی کے دور میں غریب کی بیٹی کی شادی کرنا انتہائی ناممکن ہو گیا تھا اور ہمارا معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار تیزی سے ہو رہا تھا ایسے میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنا اور غریب کی بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا یہ مریم نواز شریف کا احسن ترین قدم ہے اور جزائے خیر لینے کا بہترین اقدام ہے۔ اس نیکی کے کام میں پنجاب گورنمنٹ پیش پیش نظر آتی ہے ۔ دھی رانی پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں دو مرحلوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں جنوری اور فروری میں 1500 شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں چکوال میں 24 جنوری کو چکوال میں 34 شادیوں کا اہتمام کیا گیا اور گزشتہ روز راولپنڈی میں راولپنڈی ڈویژن کے دوسرے اضلاع جہلم ،اٹک، راولپنڈی اور مری کے لوگوں پر مشتمل 34 شادیاں منعقد کی گئیں۔ ان شادیوں میں پنجاب حکومت کی طرف سے نو بیا ہتا جوڑوں کو دو لاکھ چھ ہزار کا جہیز کا سامان ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ۔ایک لاکھ کا اے ٹی ایم کارڈ بطور سلامی دیا گیا۔ہر جوڑے کی طرف سے 20 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔جن کے کھانے کا اہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے کیا گیا ۔تمام شادی شدہ جوڑوں کو ان کے گھروں سے لانے اور واپس چھوڑنے کا اہتمام بھی سرکاری ٹرانسپورٹ کے ذریعے کیا گیا ۔راولپنڈی میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 36 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا۔ صوبائی وزرا پنجاب سہیل شوکت بٹ اور بلال اکبر خان نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق راولپنڈی ، اٹک،جہلم اور مری سے تھا۔تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سلامی کارڈز جوڑوں کو پیش کیے گئےدعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ جوڑوں کی رخصتی کی گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا۔ دھی رانی پروگرام تاریخ ساز پروگرام ہے۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت پٹ نے کہا کہ ایسے شاندار پروگرام کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔یہ پروگرام سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے معاون ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے ذریعے سیکڑوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔آج تک 31 اضلاع میں دھی رانی پروگرام کی تقاریب منعقد کی جا چکی ہیں۔مستحق خاندانوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی اقدام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ قابل تحسین ہے۔
دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے فلاحی پروگراموں کے ذریعے معاشرتی سطح پر مثبت تصور سامنے لانے میں مدد ملتی ہے۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں جو وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔وزیر اعلی پنجاب عوام دوست فلاحی اقدامات کے ذریعے معاشرتی ناہمواری کو ختم کررہی ہیں۔بلا شبہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اجتماعی شادیوں پر مبنی دھی رانی پروگرام پنجاب کے عوام کے لیے ایک خوش آئند تبدیلی اور خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے اور تمام سرکاری محکموں سے بھی اگر دس دس لوگ مستحقین کی لسٹ مانگ لی جائے تو اس طرح سرکاری محکمے بھی سب اس دی رانی پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں کیونکہ کلاس فور کا طبقہ ہر آفس میں ہوتا ہے جن کے وسائل بھی بچوں کی شادی کے لیے محدود ہوتے ہیں ۔ایسے میں اگر وزیراعلی پنجاب تمام محکمہ سے بھی 10 ،10 لوگوں کی سفارشات لے لیا کریں تو اس طرح تمام سرکاری ملازمین بھی ان کو ڈھیروں دعائیں دیں گے ۔
