15

وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: 9 فروری، 2025
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو سراہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں