13

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان ایک اہم اقتصادی قدم ہے

اسلام آباد (کامرس رپورٹر )چیئرمین آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز و ممبر سنٹرل کور کمیٹی یو بی جی احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان ایک اہم اقتصادی قدم ہے جس سے کاروباری طبقے اور عوام دونوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔ اس کمی کے پیچھے یو بی جی گروپ ، گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر کی انتھک محنت اور مسلسل کوششوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو اجاگر کیا اور حکومت کے ساتھ مل کر قابل عمل حل تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا،تاجروں کے ایک اعلی سطح کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7.41 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 34 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے بھی قیمت میں 7.59 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 39.60 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ یہ قدم معیشت کی بحالی، صنعتی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ یہ کمی معیشت کی ترقی کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا، جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے۔احسن بختاوری نے کہا کہ یو بی جی گروپ کی قیادت نے ہمیشہ کاروباری برادری کی آواز کو حکومت تک پہنچایا اور اس اہم فیصلے کے حصول میں مدد فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں