18

وزیراعظم بجلی پیکج مثبت اقدام،اسٹیک ہولڈرز  کی تجاویز رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو ٹریک پر لانے کیلئے بہترین ،سردار طاہر ،زاہد رفیق

اسلام آباد( کامرس رپورٹر)
صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان،ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے وزیراعظم بجلی پیکج کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بجلی پیکج کا اعلان کرنا اہم معاشی پیشرفت ہے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تعمیراتی پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹریک پر لانے کیلئے بہترین ہیں ان پر حکومتی عملی اقدامات کی ضرورت ہے،اس لیے ٹاسک فورس کی تجاویز پر تعمیراتی پیکج کی صورت میں پیشرفت شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا گزشتہ چند سالوں میں بہت برا حال ہو چکا ہے جسے اب فی الفور حکومتی توجہ کی ضرورت ہے۔اس لیے ہماری تجاویز ہیں کہ ایڈوانس ٹیکسز میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے سے فروخت کنندگان اور خریدار دونوں کو فائدہ ہوگا جس سے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا دوبارہ سے رحجان پیدا ہوگا یہ اقدامات نہ صرف معیشت کی بحالی کی راہ ہموار کریں گے بلکہ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں