اسلام آباد۔24مارچ ( حبدار نیوز ):وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈائریکٹر محمد یاسر پیرزادہ کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ پیر کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے محمد یاسر پیرزادہ ڈائریکٹر جنرل (بی ایس-20) پاکستان سپورٹس بورڈ جو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے انتظامی کنٹرول میں ہیں، کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا جاتا ہے۔ وہ یہ اضافی ذمہ داری اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ فوری طور پر سنبھالیں گے جو 90 دن کی مدت کے لئے یا مستقل تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، نافذ العمل رہے گا۔
24