پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے، بے حیائی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بیٹیوں اورقوم کی بیٹیوں کی اخلاقی تربیت اور کردارسازی کاخصوصی اہتمام وانتظام کیاجائے۔قیام پاکستان کیلئے کئی ملین بیٹیوں اوربیٹیوں نے جام شہادت نوش کیا ،مٹھی بھر عناصر شہرت کیلئے ریاست کی رفعت اورقومی حمیت پرشب خون نہیں مارسکتے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ نااہل حکومت کاوجود درحقیقت ریاست کیخلاف چارج شیٹ اوربوجھ کی مانند ہے۔ اناڑی حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک وقوم کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں،جوتبدیلی سرکار اپنی اصلاح کیلئے سنجیدہ نہیں وہ ہم وطنوں کی تربیت کیلئے کوئی کردارادانہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کاجذبات کی رومیں بہنا اورقومی مفادات کوبلڈوز کرنا مینارپاکستان سانحہ سے بڑا المیہ ہے۔ ارباب اقتدارواختیار کاکام معاملات کواچھالنا نہیں بلکہ سلجھانا ہوتا ہے، مینار پاکستان والے معاملے کو بری طرح مس ہینڈل کیاگیا ۔ وفاق سے صوبوں تک بدانتظامی اورانتقامی سیاست نے ریاست کوکمزور کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت قومی مجرمان کوریاست کیخلاف سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ مینارپاکستان واقعہ کے محرکات کاسنجیدگی سے جائزہ لیا اورمستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچاﺅ کیلئے قومی ضابطہ اخلاق تیارکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنی قیمتی نسلیں برباد نہیں ہونے دے سکتے ۔سوشل میڈیا کی جوایپس معاشرے میں بگاڑ اورخلفشار کاسبب بنتی ہیں انہیں فوری اورمستقل بندکردیاجائے۔
58