اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے جوائنٹ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں اور سیکٹرل پلانز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نائب وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کے دورے کے دوران منعقد ہونے والے پاکستان ترکیہ بزنس فورم کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
12