77

ملک میں مزید 3084 افراد کورونا کا شکار، 65 مریض جاں بحق

ملک میں گزشتہ روزمزید 3084 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ 65 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.73 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 6 ہزار 78 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 65 مصدقہ مریض انتقال کرگئے ہیں ، اس طرح اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 44 ہے جو اپنے گھروں ، خصوصی مراکز یا اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 ہزار 151 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں