24

ملک فاروق یاسر چئیر مین عوامی تحریک نجات

پاکستانی فوج
شیر سویا ہوا بھی ہو تو شیر ہی ہوتا ہے، اسی لئے کہتے ہیں سوئے ہوئے شیر سے پنگا نہیں لینا چائیے دنیا پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتا ہوا کمزور ملک سمجھتی تھی اور شاید طاقت اور رافیل کے گھمنڈ میں ڈوبا مودی اور بی جے پی بھی اسی غلط فہمی میں مبتلا تھے
بعض اوقات طاقت کا غرور انسان کو لے ڈوبتا ہے اور اسی غلطی نے ان کے غرور کو مٹی میں ملا دیا۔ پاکستان سے پنگا لینے سے پہلے مودی کو چاہیے تھا کہ کسی سیانے سے پوچھ لیتا کہ پاکستانی قوم کیسی ہے؟ ہمارے پاس اگر JF-17 تھنڈر ، J-10C ، F-16، میراج، میزائل اور جدید ریڈار سسٹم نہ بھی ہوتے تو ہمارے پاس سب سے بڑا اور مضبوط ہتھیار ایمانی جذبہ اور شہادت کی موت ہے۔ علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے: کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی مودی نے سوچا کہ پاکستان کو اشتعال دلا کر انہیں ایٹمی ہتھیار چلانے پر مجبور کر دیں گے اس طرح پاکستان دنیا میں اکیلا رہ جائے گا اور ہم ان کو آبی وسائل سے بھی بے دخل کر دیں گے اور ان کے شہروں کو تباہ کر کے پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے لیکن ہمارے بہادر اور دانشور چیف آف آرمی سٹاف اور اس پروفیشنل فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے تحمل مزاجی اور مدبرانہ سوچ سے کام لیا اور فوراً کوئی قدم نہیں اٹھایا مگر جب آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کرتے ہوئے قدم اٹھایا تو دشمن کو ایسا سبق دیا کہ دنیا حیران ہو گئی اور مودی کے گھمنڈ کو تیس نیس کر دیا۔
مودی نے پاکستان اور چائنہ دوستی کو توڑنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ تو پورا نہ ہوا بلکہ اس کے برعکس یہ دوستی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی۔ پاکستان پہلے بھی اسلام کا قلعہ تھا اب بھی ہے اور انشاء اللّہ تا قیامت رہے گا جنگیں صرف ہتھیاروں سے یا جذباتی ہو کر نہیں لڑی جاتیں بلکہ جنگ جیتنے کے لئے بلند حوصلے، بہترین ٹریننگ اور حکمت عملی کے ساتھ ساتھ اللّہ پر بھروسہ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے دس مئی کو ایسے سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا جسے پڑھ کر ہماری آنے والی نسلوں کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا پاکستان ائیر فورس نے ثابت کردیا کہ فضائی قوت بھی ہم ہیں اور فضاؤں کے بادشاہ بھی ہم۔ ہماری پاک نیوی کا مضبوط سرحدی دفاع اور بہترین ریڈار سسٹم دیکھ کر دشمن سمندر کے رستے بھی آگے نہ بڑھ سکا۔ پہلے لوگ صرف کہتے تھے کہ پاکستانی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے مگر اب اس بہادر فوج نے ثابت بھی کردیا کہ یہ نمبر ون ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی مضبوط، پروفیشنل اور بہترین فوج ہے دفاع اور مقابلہ تعداد سے نہیں بلکہ دانشمندانہ فیصلوں اور تحمل سے کیا جاتا ہے
یہ مودی اور انڈیا کی نفسیاتی ہار بھی ہے اس سے عرب دنیا، امریکہ، انگلینڈ اور یورپ جو پہلے مودی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اب وہ مودی کو نہیں بلکہ فاتح 10 مئی جنرل عاصم منیر، پاکستانی فوج اور پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے کیونکہ مودی کا مقصد پاکستان کو نیچا دکھانا اور انڈیا کو برتری دلانا سب چکنا چور ہو گیا۔ آئیے آج عہد کرتے ہیں کہ ہم متحد رہیں گے، دوسروں کی عزت کریں گے، اپنا کام ایمانداری سے کریں گے، ہمیشہ سچ بولیں گے اور رزق حلال کمائیں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں