اسلام آباد (حبدار نیوز ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام، عوام اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔معیشت کی بحالی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، اور اس مقصد کے لیے حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں۔ تاجروں کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اور نومنتخب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارواجد گیلانی،صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور چئیرمین اسلام آباد سٹاک ایکسچینج ہارون پراچہ کے اعزاز میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری اور بختاوری فیملی کی طرف سے دیئے جانیوالے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں اسلام آباد کے تمام شعبہ زندگی بزنس کمیونٹی،ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بارز،پی ایف یو جے ،نیشنل پریس کلب ،آئی سی سی آئی ،اعلی افسران سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی ،ایم این اے ملک ابرار،سینیٹر جنرل عبدالقیوم، ایم این اے فرح ناز اکبر، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر جمال ناصر ،سابق وفاقی وزیر سردار شاہجہان ناصر،کونسل ممبران آئی سی سی آئی زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک،اعجاز عباسی،زاہد مقبول،چوہدری مسعود ،نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری،صدر تلہ گنگ چیمبر ملک شبیر اعوان،فاد وحید،صدر اسلام آباد ہائیگورٹ بار واجد گیلانی ،صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر،چئیرمین اسلام آباد سٹاک ایکسچینج ہارون پراچہ ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،،واجد ایوب،ثمینہ فاصل،علیم عباسی ایڈوکیٹ، زاہد بختاوری،عابد بختاوری ،وقار بختاوری،ترکمانستان، ترکیہ، مراکش، نیپال، ملائیشیا، آذربائیجان، قزاقستان، زمبابوے، کرغزستان، انڈونیشیا، سری لنکا، شام، لیبیا، میانمار، روانڈا، آسٹریا، بنگلہ دیش،صومالیہ ،تاجکستان ،اور ازبکستان کے سفراء،سفارتکاراور دیگر بھی شریک تھے،طارق فضل چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد، جو ہمارا خوبصورت دارالحکومت ہے، اس کے مسائل کو حل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ میں حکومت کے ان اقدامات کو سراہتا ہوں جو اسلام آباد کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری ترقی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح، امن و امان کا قیام بھی اولین ترجیح ہے، اور میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو دن رات محنت کرکے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر، میں بختاوری فیملی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو ہمیشہ ملکی معیشت کی بہتری، فلاحی کاموں اور تاجر برادری کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ ان کی کاوشیں نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک بے پناہ وسائل اور باصلاحیت افراد سے مالا مال ہے، اور اگر ہم یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھیں، تو کوئی بھی چیلنج ہمیں پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات نہایت اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ یہ ان ہی کی محنت اور بہادری کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں امن و استحکام کی فضا قائم ہو رہی ہے،ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ طارق فضل چوہدری کا وفاقی وزیر بننا اسلام آباد کیلئے خوش آئند ہے،کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد کو نظر انداز کیا گیا ہے،اسلام آباد کی مارکیٹوں کو اپ لفٹ کرنے کی ضرورت ہے،
آج کی تقریب میں منتخب صدور ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز واجد گیلانی ، نعیم گجر،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ،ہارون پراچہ چئیرمین اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،افطار ڈنر میں شرکت پر تمام سفراء ،ڈپلومیٹ،بزنس کمیونٹی لیڈرزسمیت سب کا شکر گزار ہوں، چیئرمین آزر بائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں برسر پیکار ہے،اس ماہ مبارک میں ہم سب اس جنگ میں اپنی فورسز کی کامیابی کیلئے دعا کریں،حکومت اور وزیر اعظم کی کوششوں سے ملکی معیشت ٹریک پر واپس آ چکی ہے،زدمبادلہ کے زخائر،ایکسپورٹ میں اضافہ ،بجلی کے نرخوں ،شرح سود میں کمی ہوئی ہے،سب پاکستان پر اعتماد رکھیں ہماری معیشت مزید مستحکم ہوگی،جیسا کہ قائد نے فرمایا کہ اس زمین پر کوئی بھی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے،ہم اپنے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،میں اس ڈنر میں شرکت پر سب کا شکر گزار ہوں،
13