52

متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن کے آفس میں عہدیداران کا ہنگامی اجلاس

راولپنڈی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن کے آفس میں عہدیداران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین حاجی علی خان نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی علی خان اور جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے کہا کہ ہنگامی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صدر شفیق قریشی اپنے نجی معاملات میں جوڈیشنل ہوئے ہیں اور اس وجہ سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں خدانخواستہ تنظیم ختم کر دی گئی ہے جبکہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ بدستور ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ان افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری خورشید قریشی ،سینئر نائب صدر سردار مشتاق،عمران خان، گل خان، گل والی خان، مظہر گل عباسی اور دیگر تمام عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین حاجی علی خان ،جنرل سیکرٹری خورشید قریشی کہا کہ تنظیم کے تمام عہدیداران اس بات پر متفق ہیں کہ صدر شفیق قریشی ہی متحد نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر ہیں تمام عہدیداران شفیق قریشی پر اپنے مکمل اعتماد کا اعلان کرتے ہیں ایسوسی ایشن اپنے مکمل وجود کے ساتھ راولپنڈی شہر میں نانبائیوں کیلئے ہر وقت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاروباری حالات ساز گار نہیں ہیں شہر میں گیس کی قلت کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر استعمال کر رہے ہیں روٹی کا ریٹ چودہ روپے مقرر ہے اس ریٹ پر فروخت کرنا مشکل ہے مہنگے داموں ایل پی جی خرید کرمزید کم نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہا کہ نانبائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے اورتمام مسائل پر توجہ دیں گے جن سے پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ ہو ،تنظیم ہمت وقت ممبران کی خدمت کیلئے موجود ہے کسی پر مسئلے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔حاجی علی خان خورشید قریشی سینئر نائب صدر سردار مشتاق عمران خان اور مظہر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگی ایل پی جی خرید کر روٹی سستے داموں فروخت کرنا مشکل ہے 14 روپے ریٹ میں اب گزارا نا ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے ”متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن کے آفس میں عہدیداران کا ہنگامی اجلاس

اپنا تبصرہ بھیجیں