45

متاثرین یونیورسٹی ٹاون نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی اور دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا

ر اولپنڈی(سٹاف رپورٹر)متاثرین یونیورسٹی ٹاون نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی اور دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیاریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمر صدیق خٹک، ارشد حسین زلمی، ملک نثار احمد،بلال قاضی، ہارون احمد، خالد مسعود باجوہ، شفقت علی، سلیمان یوسف، عاصم شہزاد، قاری عدنان اور عمیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔عمر صدیق خٹک، ارشد حسین زلمی، ملک نثار احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس موقع پر فیکلٹی آف لا کے 500 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ انہوں نے بھارت کی جنگی جارحیت، جعلی فالس فلیگ آپریشنز، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔سید منظور احمد شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری، گھروں کی مسماری، اور پہلگام میں کیے گئے جعلی فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے جذبہ حریت اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بلال قاضی، ہارون احمد، خالد مسعود باجوہ، شفقت علی، سلیمان یوسف اور دیگر نے کہا کہ بھارت کی پاکستان پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرینگے ، ہمارا بچہ بچہ پاکستان کی حفاظت کے لیے قربان ہونے کو تیار ہے، پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے اور اب بھارت کے اندر گھس کر ان عزائم کو خاک میں ملائیں گے ،پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے انڈین فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جواب دے کر پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان فوج دنیا کی بہترین اور بہادر فوج ہے بھارت نے ہمیشہ بزدلوں کی طرح خاموشی سے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کو پاک فضائیہ نے بہادری اور شجاعت سے ان کے طیاروں کو مار گرایا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہندوستان نے اگر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کے پچیس کروڑ عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہون گے اور بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں