اسلام آباد
آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالدچوہدری ۔ سپر مارکیٹکےصدر شہزادعباسی۔ پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدریریاست۔غوری ٹاونکے صدرشہباز کھوکھر۔ ڈی 12 کے صدر ضیغم شاہ۔ای الیون کے صدر افتخار عباسی۔ بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال – جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان – ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان- ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی عرفان میمن کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ٹریڈ لائسنس کی اوور لیپنگ نہیں ہو سکتی۔ ایک وقت میں ایک انجنسی کا لائسینس بنوانا ہوگا۔ ڈی ایم اے کے لائسینس ہولڈرز کے لئے فوڈ اتھارٹی کے لائسینس کی ضرورت نہ ہے ۔ ابھی تک فوڈ اتھارٹی کے لائسینس ۔ جرمانے اور دوکانیں سیل کرنے کے اختیار کا نوٹیفیکشن نہیں ہوا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے قیام میں جدید ٹیسٹ لیبارٹری بنانا ضروری تھا لیکن ابھی تک ایسا نہ ہو سکا ہے۔ فیصلے انگلی سے چکھ کر کئے جاتے ہیں ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا صدر فوڈ اتھارٹی بورڈ کا ممبر ہوتا ہے لیکن چار ماہ میں انہیں آگاہ نہ کیا گیا۔ تین سالوں میں صرف ایک بورڈ کی میٹنگ ہوئی ہے، بائی لاز نہیں بن سکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیف کمشنر آئی سی ٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے معاملات درست کرنے کے احکامات جاری کریں اور بلاوجہ تاجروں کو پریشان کرنا بند کیا جائے۔
14