راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول لالکڑتی گرائونڈ میں عید الفطر کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری مرحوم کے صاحبزادے پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہاہے کہ خوشی منانے کا اصل طریقہ خدا تعالی کو منانے میں ہے ۔خلق خدا کی خدمت سے خُدا خوش ہوتا ہے ۔خدا نے سابقہ امتوں کو نافرمانی کرنے پرشوال کے مہینے میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا ، لیکن امت محمدیہ کو انعامات سے نواز تا ہے ۔پاکستانی خزانہ لُوٹنے والا قابل سزا ، لیکن اللہ تعالی کی رحمت کا خزانہ لُوٹنا قابل تحسین کہلاتا ہے ۔ اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنے پر نعمتوں میں اضافہ کر دیا جاتاہے ۔ عید الفطر کے روزاللہ تعالی فرشتوں کی محفل سجا کر روزداروں پر رحمت کے خزانے بخشش کے ایوارڈ خود تقسیم کرتا ہے ۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا نفرتوں کی بدبونے ہماری محبتوں کے دروازے بند کر دیے۔ المیہ ہے، خوشیاں تقسیم کرنے کی بجائے ہم نے مسلمانوں کو تقسیم کر دیا ۔دنیا کائنات میںنفرتیں ختم کرنے کا سب سے خوبصورت ریکارڈ نبی پاک ۖ کا ہے ۔جنہوں نے فتح مکہ میں خوبصورت خطاب سے نفرت ڈلیڈ ،محبت سیف کرنے کا حکم دیا۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے جو کام کافر نہ کر سکے ، وہ ہم نے خود کر رہے ہیں۔ پاکستان کے خزانے پر اسلام دشمن شگروں نے نظرے جما رکھی ہیں ۔ ہمیں متحد ہوکر پاکستان کی حفاظت کرنا ہو گی ۔خدا تعالی نے خاندان لڑائی جھگڑے نہیں ،تعارف کیلیے بنائے ۔مسلمان کی بنیاد محبت و اتحاد ہے ۔آپس کی نفرتیں خاندانوں کو بر باد کر کے رکھ دیتی ہیں۔یہ وقت باہمی لڑائیوں اورتعصبات کو ہوا دینے کا نہیں ،بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تبائی سے بچانے کا ہے ۔مسلمان کا جو دن محبت انسانیت و خدمت میں گزر جائے ، وہی دن خوشی کا دن ہے ۔ رسول کریمۖ نے انسانیت کو بین الاقوامی امن منشور عطا کرکے ہر خود ساختہ نفرت کو رد کر دیا ۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ نبی پاکۖ نے انسانی حقوق کا تحفظ، امن پسندی،کو اسلام کی پہلی بنیاد قرار دیا ۔ نبی پاک ۖنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اسلام پھیلایا ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ اسلام کی تسبیح کے بیھکرے ہوئے موتی متحد ہو جائیں توپاکستان مستحکم ملک بن جائے گا۔ آخر میں اظہار بخاری نے استحکام پاکستان کیلیے خصوصی دُعا کرتے ہوئے کہا ، اللہ ہماری اس چھوٹے سے آشیانے کو دھشتگردی کی آگ سے محفوظ فرما ئے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
