17

عیدالفطر کی آمد کے موقع پر سی ڈی اے ہسپتال میں متعدد ملازمین گذشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم۔

  • عیدالفطر کی آمد کے موقع پر سی ڈی اے ہسپتال میں متعدد ملازمین گذشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم۔ ہسپتال انتظامیہ اورافسران ملازمین مختلف شعبہ جات میں ڈیوٹی کروا رہے ہیں۔۔ ملازمین کنٹریکٹ کے طور پر پراجیکٹ میں بھرتی کرلئے تھے۔ گذشتہ سال ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیاتھا۔ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ لیٹر جاری کئے گئے تھے۔۔ لیٹرزمیں کہا گیاہے کہ ملازمین کنٹریکٹ بھرتی کررہے ہیں لیکن تنخواہ کنٹیجنسی فنڈز سے ادا کی جائے گی ملازمین متعدد ماہ باقاعدہ کام کرتے رہے۔۔اور تنخواہیں ادا ہوتی رہی  سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی ریٹائرمنٹ کے بعد گریڈ 20 کے ڈاکٹر کو اضافی چارج دینے کے بعد اب تک ملازمین کام لیتے رہے۔ڈیوٹی لگاتے رہے لیکن کئی ماہ سے ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں۔ملازمین ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی۔۔معاملہ التواء کا شکار ہے ایگزہکٹیو ڈائریکٹر نے ملازمین کو طلب کرکے باقاعدہ فہرست تیار کی کیونکہ شکایت تھی ملازمین ڈہوٹی پر نہیں آرہے۔۔  ملازمین نے چیرمین سی ڈی اے اور ممبرایڈمنسٹریشن سے اپیل کی ہے عید الفطر کی آمد کے موقع پر تنخواہوں سے محروم نہ رکھاجائے۔تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں