عوام پاکستان عوام کی حقیقی ترجمان ہے :سرفراز افضل
کنوئنیر عوام پاکستان شمالی پنجاب و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ عوام پاکستان ہی اس ملک کی عوام کی حقیقی ترجمان ہے .
سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان شاھد خاقان عباسی ؛سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان عباسی ؛مفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ ؛ڈاکٹر ظفر مرزا سابق وزیر صحت ؛راجہ عتیق سرور سابق مشیر حکومت پنجاب سمیت ہم سب ساتھیوں نے حکومت چھوڑ کر اپنی جماعت بنائی ہے جس سے یہ امر واضح ہے کہ ہم اقتدار نہیں اقدار اور اصُولوں کی سیاست کرتے ہیں .ہم میں سے کوئی ایک شخص ایسا نہیں کہ اگر ہم اپنی سابقہ سیاسی جماعت کیساتھ اسکی ناجائز اور فارم 47 والی حکومت میں ساتھ دیتے تو ہمیں حکومتی عہدوں سے نوازا نا جاتا مگر ہم نے اصُولی فیصلہ کیا کہ ہم نے اس ناجائز حکومت کا حصہ نہیں بننا .
سینیر رہنما عوام پاکستان راجہ عتیق سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا کوئی درد اور تکلیف محسوس نہیں ہوتی اور اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر وجُود میں. آئی آج عوام ذلیل و خوار ہورہی ہے اور دوسری طرف حکمران اپنی تنخواہیں بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں کیا یہ حکومت عوام کا دکھ درد محسوس کرسکتی ہے جو خود چور دروازے سے آئی ہے .مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت اپنے نظریے اور راستے سے ہٹ گئی ہے اسی لیے ہم نے مسلم لیگ ن سے اپنے راستے جُدا کر لیے اور عوام پاکستان جو عوام کا دُکھ اور درد سمجھے کروان میں شامل ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کوٹھہ کلاں 1 کی آبادی ڈہوک چوہدریاں میں عوام پاکستان کاروان میں شامل ہونے والے ساتھیوں کے شمولیت پروگرام میں شرکت کے موقع پر کیا .سمولیتی پروگرام میں چوہدری عمران جو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں اپنا عہدہ چھوڑ کر عوام پاکستان کاروان میں شامل ہوئے انکے ہمراہ بابُو عمران قریشی مسلم لیگ ن یونین کونسل کوٹھہ کلاں کے جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ کر عوام پاکستان میں شامل ہوئے جبکہ ہجویری سٹیل کے مالک اور پی ٹی آئی یونین کونسل کوٹھہ کلاں تاجر ونگ کے رہنما رانا عمران خان نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر عوام پاکستان کاروان میں شمولیت اختیار کی .شمولیتی پروگرام میں ضلع مری عوام پاکستان کے سینیر رہنما راجہ آفاق سرور ؛بیرسٹر مطاس علی چوہدری ؛کنوئنیر عوام پاکستان راولپنڈی سٹی سردار نزیر کشمیری ؛کنوینر عوام پاکستان لیڈیز ونگ راولپنڈی سٹی ڈاکٹر ثمینہ شعیب ؛سابق کوآڑدینیٹرز مسلم لیگ ن مری راجہ ارشد عباسی ؛چوہدری نعمان ہمایوں ؛ملک تصدق اعوان سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی
