14

عمر زکاء کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں سیکشن آفیسر تعینات کر دیا گی

اسلام آباد( ستاف رپورٹر) مسٹر عمر زکاء کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور (سیفران) میں سیکشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل، وہ وزارت قومی ورثہ و ثقافت میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے پالیسی سازی، انتظامی امور اور ثقافتی ترقی کے منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشیں پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں انتہائی مؤثر ثابت ہوئیں۔ انتظامی امور اور حکومتی معاملات میں وسیع تجربے کے ساتھ، مسٹر عمر زکاء کی نئی تقرری سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ وزارت کے امور میں مزید بہتری اور استعداد پیدا کریں گے۔ ان کی تقرری سے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ان علاقوں کی ترقی و استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں