23

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان تنہا فیصلہ نہیں کرےگا، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان تنہا فیصلہ نہیں کرے گا۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر افغانستان سے متعلق فیصلہ کریں گے۔حکومت افغانستان کے معاملے پرفوری پالیسی بنائے، طالبان سے بھی رابطہ کرے، بلاول فواد چوہدری نےکہا کہ افغانستان میں پُرامن تبدیلی خوش آئند ہے، اطمینان کی بات ہے کہ افغانستان میں عوام کا نقصان کم ہوا،توقع ہے کہ طالبان انسانی حقوق کا خیال رکھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزیدکہنا تھا کہ ملک مضبوط،مستحکم اور ریاست مدینہ کی طرز پر آگے بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں