113

شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔نادرا کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق نئے نظام سے تصدیق کی جا سکتی ہے کہ خاندان میں کوئی غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں۔نادرا کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔نادرا ڈیٹا بیس کو غلط اندراج سے پاک بنانے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ہو گا۔اعلامیئے کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔کوئی بھی پاکستانی اپنے خاندان کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل فون پر حاصل کر سکتا ہے۔نادرا کے اعلامیئے کے مطابق نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر شناختی کارڈ نمبر مع تاریخِ اجراء ایس ایم ایس کریں، جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات موصول ہوں گی۔اعلامیئے میں نادرا نے یہ بھی کہا ہے کہ معلومات درست نہ ہوں تو نادرا کو مطلع کرنے کے لیے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں۔معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کر کے معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں