اسلام آباد ( ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری وکنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری-جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی ۔ کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار احمد- ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ – جی الیون کے صدر نعیم اعوان – ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان – بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر- آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ- سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں اور فلٹریشن
پلائٹس کے سیمپل ناکام ہو گئے ہیں اور پانی ناقص ہے ۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرنکنگ واٹر سینڈرڈ چیک کرے۔
ابھی تک وہ ناکام ہے چیف کمشنر کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کا پروگرام بنا رہا ہے۔ تاجر تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن رمضان المبارک میں مار دھاڑ سے گریز کیا جائے اور سی ڈی اے اپنی تجاوزات پہلے مرحلہ میں ختم کرے۔ سی ڈی اے پارکنگ فیسں نہیں لگا سکتا کیونکہ مارکیٹوں میں پارکنگ مہیا کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے ۔ مارکیٹیں کھنڈرات بن رہی ہیں ۔ گذشتہ کئی برس سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ سی ڈی اے مارکیٹوں میں ترقیاتی کام فوری طور ترجیحی بنیادوں پر شروع کرے ۔
16