22

سرسبز و شاداب ماحول کیلئے ٹاپ سٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:کنزہ مرتضیٰ

اسلام آباد( حبدار نیوز )
ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کنزہ مرتضیٰ نے حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت گزشتہ روز ٹاپ سٹی ون میں موسمِ بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی میزبانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹاپ سٹی ون غلام یاسین اور ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر (ر) حامد بشیر نے کی۔شجرکاری مہم میں ایک پودا لگانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آر ڈی اے نے ٹاپ سٹی ون کے سرسبز و شاداب اور صاف ستھرے ماحول کو بنائے رکھنے کی کاوشوں کو سراہا اور ٹاپ سٹی ون میں ماحول دوست سرگرمیوں کے لیے آر ڈی اے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام یاسین اور ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر (ر) حامد بشیر نے ڈی جی آر ڈی اے کا استقبال کیا اور آر ڈی اے کو ایک عوامی دوست سرکاری ادارے میں تبدیل کرنے والی ان کی متحرک قیادت کی تعریف کی، اسکے بعد ڈی جی آر ڈی اے کو ٹاپ سٹی ون کے سی ای او کنور معیز خان کے ویژن کے تحت تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کرتی ہوئی ٹاپ سٹی ون کی اپنی خوبصورت جھیل کا دورہ اور منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، خطے میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد جھیل رین واٹر ہارویسٹنگ کے تحت ہر سال کروڑوں گیلن پانی ذخیرہ کرکے ٹاپ سٹی ون کے رہائشیوں کے لیے پورا سال وافر پانی کے ساتھ ماحولیاتی طور پر پائیدار طرز زندگی کو یقینی بنائے میں مددگار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں