14

ریاض مہر کا ایف بی آر کے اختیارات محدود کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم

چیئرمین بزنس گروپ اور ڈائریکٹر سگنیچر گروپ آف ہوٹلز و ریڈیسن بلیو مری، ریاض مہر کا ایف بی آر کے اختیارات محدود کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم
چیئرمین بزنس گروپ اور ڈائریکٹر سگنیچر گروپ آف ہوٹلز و ریڈیسن بلیو مری، ریاض مہر نے حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات محدود کرنے کے فیصلے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کی جانب سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کو بھی سراہا اور کہا کہ ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو ایف بی آر سے الگ کرنا ملک و معیشت کے مفاد میں ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ریاض مہر نے کہا کہ تجارتی و صنعتی برادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی تاکہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور مؤثر پالیسی سازی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خزانہ جلد ہی ایک پالیسی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیں گے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ ایک متوازن اور پائیدار ٹیکس نظام وضع کیا جا سکے۔ریاض مہر نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرے گا بلکہ کاروباری ماحول کو بھی سازگار بنائے گا، جو کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں