11

روڈن انکلیو کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 18 مارچ کو منعقد ہو گی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) روڈن انکلیو سوسائٹی کے زیر اہتمام فضائل رمضان کے حوالے سے سیرت النبیؐ کانفرنس 18 مارچ بروز منگل بعد از نماز ظہر روڈن انکلیو سائٹ پر منعقد ہو گی، کانفرنس کے مہمان خصوصی دربار عالیہ موٹرہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ ہونگے،کانفرنس کے اختتام پر روڈن انکلیو سوسائٹی کی طرف سےشرکاء کیلئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،اس حوالے سے روڈن انکلیو سوسائٹی کے جنرل منیجر سیلز ایم راشد نے دربار عالیہ موٹرہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ کو انکے آستانے پر جا کر کانفرنس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی،اس موقع پر جنرل منیجر سیلز ایم راشدکا کہنا تھا کہ روڈن انکلیو غریب آدمی کو سستی اور معیاری رہائش فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بسنے والا ہر شخص اپنے گھر کا مالک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں