19

راولپنڈی کو سرسبز رکھنے، پھول پودوں کی فراہمی میں گورکھپور نرسری کا اہم کردار،

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام گورکھور نرسری کو پنجاب کی سب سے بڑی پلانٹ نرسریز میں سے ایک شمار ہونے کا اعزار حاصل ہو گیا،نرسری میں تقریبا 3 لاکھ تک پھول، پودے موجود اور افزائش پا رہے ہیں،جن کی تعداد اگلے سال تقریبا 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ گورکھپور نرسری سے راولپنڈی کے پارکس کو پودوں، گراس اور پھولوں کی پنیری فراہم کی جاتی ہے جس سے پی ایچ اے پودوں کی دستیابی میں خود کفیل ہو چکا یے،انکا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں گورکھپور نرسری کا کلیدی کردار ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا گورکھپور نرسری میں پودوں ،پھولوں کی افزائش پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،انھوں نے متعلقہ افسران و حکام کو نرسری میں موجود پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کی ہدایات جاری کیں،
احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ 1 ہزار کنال رقبے پر مشتمل گورکھپور نرسری میں تمام اقسام کے پھول اور پودے موجود ہیں،اپنے طرز کی پہلی سرکاری نرسری سے راولپنڈی کے پارکس اور گرین بیلٹس کو پودوں کی فراہمی یقینی بنائی جاتی یے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ گورکھپور نرسری میں راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے لئے پودوں،پھولوں کی کھیپ سے پی ایچ اے اپنی تمام ضروریات کامیابی سے پوری کر رہا ہے،
اس کے علاوہ گورکھپور نرسری میں گلاب کے پھولوں کی مختلف اقسام بڑے پیمانے پر کاشت کی گئی ہے،جن کی افزائش کا عمل تیزی سے جاری ہے.
اس کے ساتھ ساتھ نرسری کو پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی سولر ٹیوب ویل کی تنصیب اور ورکنگ کا کام جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا،جس سے گورکھپور نرسری کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آئے گا،
پی ایچ اے گورکھپور نرسری میں قدرتی کھاد تیار کر کے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں استعمال کر رہا ہے،جس سے اخراجات میں کمی واقع ہو سکے گی اور ماحولیات کی بہتری کے لئے بھی مفید نتائج حاصل ہونگے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کو خوبصورت، سرسبز بنانے اور ماحول دوست سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں