28

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے یکجہتی واک کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر ظہیر زید اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خصوصی شرکت کی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے یکجہتی واک کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر ظہیر زید اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خیرمقدمی کلمات میں صدر عثمان شوکت نے چیمبر کا دورہ کرنے پر فلسطینی سفیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا۔ عثمان شوکت نے اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے جاری مظالم اور انسانی بحران کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے غزہ اور فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے تاجر برادری اور تاجروں کو آر سی سی آئی فلسطین فنڈ میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر بھی سراہا، جس کا مقصد جاری بحران کے متاثرین کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے۔
واک میں ایم پی اے رضوانہ شاہد ، خواتین ممبران، انجمن تاجران کے نمائندوںاور سمال چیمبر کے صدر کے علاوہ تاجر برادری، سول سوسائٹی اور چیمبر کے عہدیداران نے بھی شرکت کی جو کہ فلسطین کے ساتھ امن، انصاف اور یکجہتی کے پیغام میں متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں