33

درختوں کے جنگل اگانے کے منصوبہ پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہاہے، کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود

وزیر اعظم عمران خان کے سرسبز وشاداب پاکستان کے وڑن کو عملی شکل دینے کیلئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودہا میں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی راہنمائی میں ایک ایکڑ رقبہ پر سات سوسے زائد سایہ وپھل دار درختوں کے جنگل اگانے کے منصوبہ پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہاہے تاکہ شجرکاری سے مطلوبہ مقاصد کاحصول ممکن ہوسکے۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پرنسپل ادارہ ‘ اساتذہ او رطالبات بھر پور حصہ لے رہی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرفراز احمد گجر اور محکمہ جنگلات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔پرنسپل ادارہ عارفہ بتول نے بتایا کہ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے گذشتہ روز منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے کالج کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیاتھا۔کالج میں صرف ایک منٹ میں سات سو پودے لگائے جبکہ کمشنر نے اپنے خطاب میں کالج انتظامیہ کی کاوشوں کاسراہا اور کہاکہ شجرکاری استحکام پاکستان کی نوید ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ان پودوں کی تنآوری کیلئے تمام سٹیک ہولڈر اپنا کردار ادا کریں اور وطن کو سرسبز وشاداب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں