معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی رکھ تھام کیلئے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ دھماکے میں جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔ امین
