پاکستان کی تاجر برادری ملک کی معاشی حالت سے پہلے ہی پریشان ہیں اور حکومت کا نیا کارنامہ پاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز کا ایک سال میں دو دفعہ الیکشن کروانے کا حکم
مرزا عبدالرحمن
مرزا عبدالرحمن سابقہ چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی و نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ایک نیا آڈر پاس ہوا،کہ پاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز کے الیکشن اس سال دوبارہ کروائے جائیں جس پر پاکستان کے تمام ٹریڈباڈیز پریشان ہیں جبکہ چند مفاد پرست عناصر نے اپنے مفادات کی خاطر یہ قانون پاس کروایا ہے جس پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان جو ایک ایپکس باڈی ہے خاموش ہے جبکہ فیڈریشن کی قیادت کو تمام ٹریڈباڈیز کا اجلاس بلوا کے حکومت اور ایوان نمائندگان کو اس عمل کو رکوانا چاہیے تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہے اس اب میں تمام ٹریڈباڈیز سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم سب متحد ہو کر ایک اجلاس بلواے اور متفقہ طور پر حکومت وقت اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قانون کو فلفور ختم کیا جائے جو چند مفاد پرست لیڈر اپنے لئے لاکر فیڈریشن چیمبر میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتے ہیں جبکہ فیڈریشن چیمبر جو پاکستان کے تاجروں کی سب سے بڑی اور حکومت کی معاون اور سب سے بڑا کاروباری ادارہ ہوتا تھا جو اس غیر فعال ہے جسکی کوئی مقبولیت نہ ہے جبکہ ہر جگہ بزنس فورم ہی اس وقت حکومت کے معاشی معاونت کر رہی ہے جبکہ ہمیشہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس ہی حکومت کی اتحادی ہوا کرتی تھی مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ اب ایک ہی سا میں دوبارہ الیکشن ٹریڈباڈیز ایک مذاق اور تاجروں کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام ٹریڈباڈیز کو اسلام آباد ایک کانفرنس کے لیے مدعو کر رہا ہوں کہ اس غلط فیصلہ کو حکومت ختم کرے ٹریڈباڈیز کو سگھ کا سانس لینے دے جبکہ موجودہ حالات میں سخت معاشی بحران کی وجہ سے کاروباری طبقہ سخت پریشان ہیں
